Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پابندی ختم، ریلوے نے 70فیصد بکنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ ریلوے نے 70 فیصد تک بکنگ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
این سی او سی کی جانب سے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے مطابق محکمہ ریلوےنے بھی ریلوے بکنگ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 9 اگست سےٹرینوں کی70 فیصد تک بکنگ کی پابندی ختم کردی گئی ہے، اندرون ملک ٹرینوں میں 70 فیصد نشستوں کی بکنگ کی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق ایس اوپیز کے تحت اب 70 فیصد نشستوں پر مسافرسفرکرسکیں گے، ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر بڑے اسٹیشن پر ویکسین سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
ریلوے حکام کے مطابق یکم ستمبرسے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ بکنگ پر دس فیصد اضافی کرایہ وصول کیاجائے گا، جبکہ یکم جنوری 2022 سے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ سفرکرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button