Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پارٹنر سکولوں کے پیف کی سکیم پر تحفظات، ایم ڈی کی وضاحت

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم سے ڈاکٹر عدنان فیصل کی قیادت میں میاں شفیق احمد، عمران خان شبیر، محمد طارق حیدر اور چوہدری بلال ڈھاولہ نے ملاقات کی اور ای وی ایس فیز 16کے پارٹنرز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ایم ڈی پیف نےوفد کو یقین دلایا کہ سکولوں کا پورے سال کا تخمینہ لگا کر بجٹ میں شامل کیا گیا ہے اور محکمہ خزانہ کو فیز 16کے لیے مزید بجٹ کی ڈیمانڈ بھی کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی پیف نے ای وی ایس کے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب سے پوری شدومد کے ساتھ کوشش کی جارہی ہے کہ فیز 16کے بجٹ کو مالی سال 2021-22کے بجٹ میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وؤچر کارڈز کی فراہمی کے عمل کو بہت جلد شروع کیا جا رہا ہے، ای وی ایس پارٹنرز اس حوالے سے مکمل تعاون کریں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے اگلے سال کے لیے بجٹ کی مطلوبہ فراہمی کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کارڈز پرنٹنگ، تقسیم اور ادائیگی کا عمل شروع ہو کر بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکے اور پارٹنرز کی ادائیگیاں یکم اپریل،2021سے جاری کی جاسکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button