Breaking NewsInternationalتازہ ترین
پاکستانی سفارت خانے نے بے روزگار سعودی اقامہ ہولڈرز کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا
پاکستانی سفارت خانے نے بے روزگار سعودی اقامہ ہولڈرز کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا، سفارتخانہ کی زیر نگرانی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے انٹرویو لیے جائیں گے۔
بے روزگار افراد کا 2 ستمبر 2021 کودن 3 بجے دوپہر خصوصی انٹرویو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپائر اقامہ ہولڈرز بے روزگار افراد کو سفارت خانہ پاکستان آنے کی ہدایت کی ہے، سفارتخانہ کی زیر نگرانی مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سےانٹرویو لیےجائیں گے۔
اس دوران کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔