Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستانی طلبا سے شیوننگ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب

برطانوی ہائی کمشنر کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق شیوننگ اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلباء اب درخواست دے سکتے ہیں –
1983 سے شروع ہونیوالےاس پروگرام سے اب تک پاکستان سے 2 ہزار سے زائد طلباستفید ہوچکے ہیں، اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
شیوننگ برطانیہ حکومت کا بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام ہے ، جس کی مالی معاونت غیر ملکی ، دولت مشترکہ ، اورشراکت دار تنظیمیں کرتی ہیں۔ اسکالرشپ برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں ماسٹر زڈگری پروگرام میں حصہ لینے کےلئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔
نئے درخواست دہندہ افراد میں سے 37پاکستانیوں نے رواں سال برطانیہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ حاصل کی ہیں۔
شیوننگ پروگرام تمام افراد کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال 50 فیصد خواتین نے اسکالر شپ حاصل کی جوکہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین کا تقریباً 60 فیصد ہے ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوں سے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کر تے ہیں ،خواہشمند افراد اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button