Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان امریکا سے روایتی باہمی رابطوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکاسےروایتی باہمی رابطوں کو برقرار ‏رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان دورس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے جی ‏ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ، جب کہ ‏مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلقہ امور زیر غور آئے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکاسےروایتی باہمی رابطوں ‏کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے ، پاکستان دورس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔
امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ‏افغان امن عمل میں پاکستان کےمتحرک کردار کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button