Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ملازمین کو تین سے روکے ہوئے الاونسز کی ادائیگی شروع ہوگئی

سی ای او پی آئی اے ارشدملک کا کہنا ہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الاؤنس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے، کل تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئےجائیں گے۔
سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں پر عملےکو ملنےوالا الاؤنس تین سال سے التواکا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الاؤنس ادا نہیں کر پا رہےتھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کامعاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی ‏اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سےرقم واپس لینےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔
51 ملازمین کو پی آئی ‏اے ایکٹ مجموعی طور8کروڑ روپےتک ادائیگی کی گئی تھییاد رہے کہ پی آئی اے میں 114 ملازمین ایکٹ سےپہلےبحال ہوئےتھے جس میں سے 63 ملازمین ریٹائر ہو چکے ہیں، 51 ‏ملازمین نے پارلیمنٹ ایکٹ 2010 کا فائدہ اٹھا کر رقم لی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button