Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان روس کے ساتھ باہمی رابطوں کےفروغ کا خواہاں ہے‘‏:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان روس کےساتھ باہمی رابطوں کےفروغ کا خواہاں ہے، روس ‏کے ساتھ دورس کثیر النوعیت تعلقات چاہتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی جس میں ‏باہمی دلچسپی، افغان صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کےامور بھی زیرغور آئے۔
اس موقع پر پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کےساتھ باہمی رابطوں کےفروغ کاخواہاں ہے روس کےساتھ ‏دورس کثیرالنوعیت تعلقات چاہتےہیں افغانستان میں انسانی المیہ سےبچنےکیلئےعالمی توجہ کی ضرورت ہے۔
بعدازاں آرمی چیف سے افغانستان کیلئےچین کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی، ‏افغان صورتحال اورعلاقائی سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے افغانستان کے پرامن اور پائیدار حل ‏پرزور دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button