Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں بڑی تبدیلی، گرانٹس بڑھا دی گئیں

پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں تبدلی ،ریلوے پولیس کے شہداء، حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کی فیملیز کیلئے جہیز گرانٹ کو 20,000 سے بڑھا کر 40,000 اور پنشنری سپورٹ کو 2,000 روپے سے بڑھا کر 4,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں احسن قدم، انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے بہتر ترامیم کی منظوری دے دی، ریلوے پولیس کے شہداء، حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کی فیملیز کی ویلفیئر کے لئے انقلابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت پر جہیز گرانٹ کو 20,000 سے بڑھا کر 40,000 اور پنشنری سپورٹ کو 2,000 روپے سے بڑھا کر 4,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا، پنشنری سپورٹ اب ریلوے پولیس شہداء کی بیوگان کو بھی دی جائے گی، تعلیمی وظائف و طبی مالی امداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button