Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فٹبال پریمیئر لیگ: سوئی گیس اور ائیر فورس کی پیش قدمی جاری

13ویں سنیٹرملک صلاح الدین ڈوگر (مرحوم) فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیر لیگ میں 2میچز کے فیصلے سوئی نادرن اور ائیر فورس فاتح لائیلپور،اسلام آباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیل کے مطابق پہلا میچ سوئی نادرن گیس کراچی اور لائیلپور کلب کے مابین ہوا جوکہ سخت مقابلے کے بعد سوئی گیس نے جیت لیا، میچ کا واحد گول زین العابدین نے کیا۔
دوسرا میچ ہما اسلام آباد اور ائیر فورس کے مابین ہوا جوکہ ائیر فورس نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے فیصل اور مہدی حسن مدمقابل کی جنب سے ابراہیم نے ایک گول کیا۔
فیفا ریفریزاحمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان،محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی پی ٹی آئی کے راہنما رانا ندیم اور تاجر راہنما شیخ طاہرتھے جبکہ میاں جاوید قریشی، نوید اکرم،شفقت رحمن، آصف لاہوری ودیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button