Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 16 جولائی کو نوٹنگھم سے ہوگا۔
دونوں ٹیمیں اس سے قبل 5 مرتبہ انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز میں مدمقابل آچکی ہیں، جہاں 2 سیریز میں پاکستان اور 2 میں میزبان انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

گزشتہ سال دونوں ممالک کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیمیں 18 ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہیں، جہاں 12 میں انگلینڈ اور 5 میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں میزبان انگلینڈ 278 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
دونوں ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلیئرز رینکنگ میں سرفہرست بیٹسمین ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم اس فہرست میں دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔باؤلنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بالترتیب 17ویں اور 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان اسکواڈ میں شامل نمایاں کھلاڑی:محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں رنز بنانے والے پاکستانی بلے بازوں میں سرفہرست ہیں۔ وہ انگلینڈ کے خلاف 12 ٹی ٹونٹی میچز میں 28.90کی اوسط سے 289 رنز بناچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button