Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینسائنس وٹیکنالوجی

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل بازی لے گئے

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جنوری سے جولائی 2021 کے دوران پاکستان میں ایک کروڑ 22 لاکھ ستر ہزار (12.27ملین) موبائل فونز تیار کیے گئے، جبکہ اسی عرصے میں درآمد شدہ موبائل فون کی تعداد 82 لاکھ 90 ہزار(8.29 ملین) تھی۔
ریگولیٹری نظام کے اجرا کے بعد مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے نظام کے اجرا کے بعد پہلے سال میں ایک کروڑ 22 لاکھ 70 ہزار (12.27 ملین) موبائل فون تیار ہوئے ، جن میں 48 لاکھ 70 ہزار(4.87 ملین) 4 جی سمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔
حکومت نے مینوفیکچررز کے لیے پاکستان میں اپنے یونٹ کے قیام کے حوالے سے متعارف کرائی گئی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں پی ٹی اے نے 28 جنوری 2021 کو موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز جاری کیں، جس کے تحت اب تک 26 کمپنیوں کو موبائل تیار کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
ان کمپنیوں میں مشہور برانڈز جیسا کہ سام سنگ، نوکیا، اوپو، ٹیکنو، انفینکس، ویگوٹل، کیو موبائل وغیرہ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button