پاکستان نے تحقیقات کےلئےافغان سفیرکی بیٹی تک رسائی مانگ لی

پاکستان نے اسلام آباد میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے افغانستان سے مزید معلومات، اور سفیرکی بیٹی تک رسائی کی درخواست کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر افغان وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا ، جو یکم اگست سے8اگست تک رہا۔
دورے کے دوران افغان وفد نے قانون نافذ کرنے والے افسران اور وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں وفد کو واقعےسےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
افغان وفد کوسیف سٹی اسلام آبادآفس کادورہ بھی کرایا گیا اور مختلف لوکیشن کی ویڈیوزبھی دیکھائی گئیں، افغان وفد کو تمام لوکیشن کادورہ بھی کرایا، ٹیکنیکل ڈیٹا،موبائل فرانزک،جیوفنانسنگ سےمتعلق بھی آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق افغان وفدکوشکایت کی روشنی میں مکمل تحقیقات سےآگاہ کیاگیا اور باور کرایا گیا کہ شکایات میں کیا گیا دعویٰ ثابت نہیں ہوا، پاکستان نےمزیدمعلومات اور سفیرکی بیٹی تک رسائی کی درخواست کی، وفد کو افغان سفارتخانے،قونصل خانوں پرسیکیورٹی بڑھانےپرآگاہ کیا۔



















