Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان نے دو کروڑ سے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا، این سی او سی نے اعدادوشمار جاری کردئے

این سی او سی نے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے دو کروڑسے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا۔
گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی، یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
اجلاس میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے این سی او سی نے اہم فیصلہ کیا، بین الاقوامی فلائیٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا، فیصلے کا اطلاق 15 جولائی2021 سے ہو گا۔
علاوہ ازیں اس اضافے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے، اس ضمن میں اضافی انتظامات کے لئے تمام ایئرپورٹ اور متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں، یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لئے ویکسین لازمی شرط قرار دی گئی۔
عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی کی گئی، ان ہدایات کی روشنی میں تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے افراد کے لئے ویکسی نیشن لگوانے کی شرط لازمی قرار دی گئی۔
کورونا ایس اوپیز پہ عمل درآمد کےلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیاگیا، کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےمختلف علاقوں میں ہیٹ میپس کی مدد سے سمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button