Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان نے مقامی طورپرسولرپینلوں کی تیاری شروع کردی

پاکستان نے توانائی کے بحران پرقابو پانے کے لئے مقامی طوپررسولرپینلوں کی تیاری شروع کردی ہے اوریہ پینل فروخت کے لئے جلد مارکیٹ میں پیش کردیئے جائیں گے۔
ڈویلپنگ پاکستان نامی ویب سائٹ کے مطابق اس منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانی ماہر ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایاکہ 2میگاواٹ کے سولر پینل بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت جوسولرپینل استعمال کئے جارہے ہیں ان سے بجلی کی پیداوارمیں 60 روپے فی واٹ لاگت آرہی ہے، ہم جس معیار کے سولرپینل متعارف کرارہے ہیں اس سے پیداواری لاگت 48روپے فی واٹ رہ جائے گی اوراگلے مرحلے میں مزید کم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت شمسی توانائی اور ہوا کی توانائی سے صرف 6فیصدبجلی حاصل کررہاہے۔ہم بجلی کے حصول کے لئے جوپینل درآمدکرتے ہیں وہ بھی پاکستان کے موسمی حالات میں اتنے موثرنہیں ہوتے،مقامی طورپرپینلوں کی تیاری میں پاکستان کے موسمی حالات کومدنظر رکھا جائے گااوران سے بجلی کی قلت کو کم کرنے میں مددملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button