Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

کولیج کرکٹ گراؤند میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
205 رنز کا مطلوبہ ہدف پاکستان اے نے بیالیسویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی عالیہ ریاض نے 63 رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے،جویریہ رؤف نے 43 جبکہ عائشہ ظفر نے 36 رنز بنائے ۔

ویسٹ انڈیز کی شینیتا گریمونڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان ویمن اے ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز ٹیم 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی کیانا جوزف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شینیتا گریمونڈ نے40 رنز بنائے۔

پاکستان کی ایمان انور اور صبا نذیر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button