Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ کے پہلے راؤنڈ کا 14 اگست سے آغاز

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ جو کہ 14 اگست سے قاسم باغ اسٹیڈیم کی جگماگتی روشنیوں میں کھیلی جائیگی، ایونٹ میں پاکستان کے آٹھ ڈیپارٹمنٹ اور چار نامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، علاوہ ازیں آرگنا ئزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چئیرمین میاں جاوید قریشی منعقد ہوا، جس میں ایونٹ کا انتظامات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے گراونڈ کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، میڈیا کمیٹی، ٹرانسپورٹ کمیٹی، ہیلتھ کمیٹی، ٹیکنیکل اسٹاف، ریفریز پینل سمیت مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔
اس موقع پر ایونٹ کے خدوخال بتاتے ہوئے میاں جاوید قریشی نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان فٹبال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس میں پاکستان کی کوالیفائیڈ 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے ابتدائی 42 میچز ملتان کھیلے جائیں گے۔
ٹیموں کی فی میچ پچاس ہزار بونس اور کھلاڑیوں کو پر کشش انعامات دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر رانا باقر علی،عارف محمود،شیخ مقیم احمد، چوہدری حمید، شفقت رحمان، میاں ضرار، آصف لاہوری، رانا مشتاق، تنویر احمد، محمد اسلم، ڈاکٹر شاہد، عدنان حیدر، عابد چشتی، رانا مدثر، ناصر انصاری، محمد علی بھٹی، اسامہ قادری، محمد شعیب سمیت ودیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button