Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان پریمیئر لیگ:سول ایویشن اور سوئی نادرن کی جیت

13 پی ایف ایف اور ڈی ایف اے ملتان کے اشتراک سے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری ملک صلاح الدین ڈوگر (مرحوم) فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیر لیگ میں 20ویں روز بھی دومیچز کے فیصلے ہوئے۔
سول ایوی ایشن اور سوئی نادرن لاہور فاتح کراچی یونائیٹڈ اور پاکستان واپڈا کو شکست کا سامنا پڑا۔
تفصیل کے مطابق پہلا میچ سوئی نادرن گیس اور کراچی یونائیٹیٹد کے مابین ہوا، جوکہ سوئی نادرن نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا ، دوسرا میچ ہماپاکستان واپڈا اور سول ایوی ایشن کے مابین ہوا، جو کہ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول سعید عزیز واپڈا کی جانب سے احمد فہیم نے کیا ۔
ایونٹ میں واپڈا کی یہ پہلی شکست ہے۔
فیفا ریفریز احمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان،محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمانان خصوصی مس عابدہ خان سپورٹس ڈایکٹر بی زیڈ یو اور حاجی یسین، ماجد قریشی تھے، جبکہ میاں جاوید قریشی، نوید اکرم،شفقت رحمن، آصف لاہوری و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button