Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ: واپڈا کے ہاتھوں نیوی کو شکست

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کی میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب سولہواں میچ پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کے درمیان ہوا، جوکہ پاکستان واپڈا نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول فارورڈ فہیم نے کئے، فیفا ریفریز دلاور خان،ماجد خان،محبوب بلوچ، عدنان حیدر،ندیم بٹ، میچ کمشنر شفاعت حبیب اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمان خصوسی معاون خصوصی مدثر راجہ صدر انجمن تاجران غلہ منڈی تھے۔ اس موقع پر میاں جاوید قریشی،رانا باقر علی ودیگر ہمراہ ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان واپڈا نے اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 9 پوائنٹ حاصل کرکے برتری، جبکہ پاکستان آرمی 6مسلم کلب 6 پوائنٹس کے آر ایل5 پوائینٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
پاکستان نیوی، ہما اسلام آباد کوئی پوائینٹ نہ بنا سکی۔
آج شب پہلا میچ لائیلپور کلب کراچی یونائیٹڈ، دوسرا کے آر ایل اور سوئی نادرن گیس کے مابین ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button