Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان پر بلیم گیم کی کوشش ناکام ہوگئی : وزیر خارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر بلیم گیم کی کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی، کسی کی ایما پر جھوٹا ٹرینڈ بنانے کی کوشش کی گئی جو دم توڑ گئی ۔
دنیا جانتی ہے افغانستان میں کرپٹ نظام اور کرپٹ سیٹ اپ تھا ۔ ہماری ترجیح ہے افغانستان میں امن ہو ‘ بازار کھلیں ملک نارمل زندگی کی طرف آئے پر امن طریقے سے چیزیں آگے بڑھنا عوام کی پذیرائی کے بغیر ممکن نہیں ۔ پوری دنیا کی نظریں اس وقت افغانستان پر لگی ہوئی ہیں۔
طالبان کے خلاف اشرف غنی حکومت نے جو پروپیگنڈہ کیا تھا موجودہ حالات اس کے برعکس ہیں۔ خدشہ تھا طالبان بچیوں کی تعلیم پر پابندی لگائیں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔
پہلے یہ تاثر لیا جارہا تھا خون خرابہ ہوگا مگر ایسا نہیں ہوا۔ طالبان کی جانب سے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کاروبار اور دفاتر کھول رہے ہیں ۔
طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کوئی انتقام نہیں لینا چاہتے ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جتنی کارروائیاں ہوئی ہیں وہ پر امن رہیں یہ خوش آئند بات ہے اور اطمینان بخش ہے۔
دنیا پاکستان سے رابطہ کررہی ہے۔اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ میری چین ‘ امریکہ اور برطانیہ کے وزراءخارجہ سے بات ہوئی ۔چین نے اپنی ترجیحات بتائیں میں نے انہیں بتایا پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ملک ہے اور افغانستان کے حالات سے متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر یوم عاشور کے بعد ازبکستان ‘ ایران ‘ تاجکستان اور ترکمانستان کا دورہ کرونگا ۔ پڑوسی ممالک ملکر صورتحال کا جائزہ لیں گے ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں گے ۔ اور افغان مسئلہ کے پرامن اور پائیدار حل پر مشاورت کریں گے۔ہماری خواہش ہے کہ مشاورت کے بعد ایسا سیٹ اپ لانا چاہئے جو دنیا کے لئے قابل قبول ہو۔۔
انہوں نے کہا افغانستان کے حالات میں موجودہ محرم نہایت حساس ہے۔ ایک طبقہ ہمارے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہاہے۔ ہمیں ایسے طبقے کا راستہ روکنا ہوگا ۔
سلامتی کونسل میں پاکستان کو تقریر کا موقع نہ دینے بار ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اگر پاکستان کو اجلاس میں سن لیا جاتا تو بہتری تھی۔ بھارت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا پاکستان اس وقت 30لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہاہے۔ اور موجودہ حالات میں پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ چمن طورخم بارڈر پر ہم پر کوئی دباؤ نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button