Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان چیس فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس ،وزیراعظم پاکستان سے مد د مانگ لی

ورلڈ شطرنج فیڈریشن فیڈےکے انتظامی بورڈ کا پاکستانی حکام کو ممکنہ طور پر پاکستان کو معطل کرنے کے لئے انتباہی خط جاری کرنے کے بعد چس فیڈریشن اف پاکستان کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس آن لائن طلب کیا گیا ۔

فیڈے کے انتباہی خط کی وجہ یہ تھی کہ چیس فیڈریشن اور فیڈ ے کے نامزد کردہ الیکشن کمشنر مسٹر سلیم اختر کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں رہا کر دیا۔

یہ غیر قانونی اقدامات اس لیے کئے گئے تاکہ مسٹر سلیم اختر اور ورلڈ چیس فیڈریشن کے مبصر مسٹر جان کاکس کی مشترکہ نگرانی میں 8 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے سی ایف پی کے انتخابات کو سبوتاز کیا جا سکے۔
ایوان کو بتایا گیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر معطلی اور اپنی ساکھ کے نقصان کے شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، کیونکہ ایک شخص جس نے اپنے آپ کو سی ایف پی کا خود ساختہ نائب صدر ڈیکلر کر رکھا ہے اور جسے پی ایس بی کے تحت ہونے والے دو ہزار سترہ کے انتخابات میں نا اہل قرار دیا گیا تھا اور شور و غوغا کرنے پر الیکشن کمشنر نے الیکشن ہال سے باہر نکال دیا تھا، وہی شخص غیر قانونی طور پر ایف آئی اے کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو ختم کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے۔
اگرچہ قومی کھیلوں کے حکام نے اس شخص کے خلاف جعلسازی ، غلط بیانی ، حقائق کو چھپانے اور دھوکہ دہی کے الزام میں حتمی نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔ایوان نے اس بات کا نوٹس لیا کہ لگ بھگ 2 ماہ قبل اس شخص کے ذریعہ کی جانے والی دھوکہ دہی کے تمام ثبوتوں کو باضابطہ طور پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں پیش کیا گیا تھا ، لیکن اب اسی شخص کی وجہ سے پاکستان کو معطلی کا خطرہ لاحق ہے۔ایوان نے اداروں کو استعمال کرنے کی غیر قانونی کوششوں کی مذمت کی اور وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر آئی پی سی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی ادارہ سے پاکستان کی معطلی کو بچانے کے لئے مداخلت کریں ، اور تحقیقات کے بعد، ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں جو پاکستان کی ساکھ کو خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button