Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ کاصوبائی کوچز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کا عمل مکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کاصوبائی کوچز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کا عمل مکمل ہوگیا،نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ہیڈ آف کوچ ایجوکیشن گرانٹ بریڈ برن نے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،تین کوچز کی ٹیمیں تبدیل کی جائیں گی۔
سینٹرل پنجاب کے ہیڈکوچ شاہد انور کو سدرن پنجاب ،سدرن پنجاب کے ہیڈکوچ عبدالرحمٰن کو خیبر پختونخوا، خیبر پختونخوا کےہیڈ کوچ عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ تعینات کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

ناردرن کے ساتھ نئے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کی جائے گی،ادھر حافظ سجاد اکبر کی جگہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عرفان فاضل سدرن پنجاب کے معاون کوچ کے لئے مضبوط امیدوار کےطور پر سامنے آئے ہیں، انڈر 19اور انڈر 16 ٹیموں کے کوچز کی ٹیموں میں بھی رد وبدل کیا جائے گا،کوچز کی ٹیموں میں رد وبدل کا عمل اوردیگر ضروری امور اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button