پاکستان کی افغانستان کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں :طالبان

طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان عوام کیلئےپاکستان کی طویل عرصے تک خدمات قابل ستائش ہیں۔
پاک افغان یوتھ فورم انٹرنیشنل کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے ترجمان طالبان نے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان نے کافی عرصے سے اپنی خدمات جاری رکھیں، قیام امن کیلئےتوقع ہےپاکستان کی مددجاری رہےگی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اقوام میں دوطرفہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں کےخواہاں ہیں سی پیک کو افغانستان سے منسلک کرنےکوانتہائی اہمیت کاحامل سمجھتے ہیں۔
پاکستان کویقین دلاتےہیں افغانستان سےانہیں کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم چاہتےہیں افغانستان مزیدجنگ کامیدان نہ بنے اسلامی امارت افغانستان آج سےکسی کےساتھ دشمنی نہیں رکھےگی، طالبان نہیں چاہتےکہ افغانستان میں جنگ جاری رہے۔ اسلامی امارت افغانستان میں سیاسی نظام کی تشکیل کیلئےمشاورت جاری ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل میں سفارتخانوں اور گرین زون کومحفوظ بنائیں گے، افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونےکی اجازت نہیں دیں گے۔
سربراہ افغان طالبان کےحکم پرسب کومعاف کر دیا گیاہے پڑوسی ممالک کو ہمارےاصولوں کا احترام کرناچاہیے۔


















