Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کی نیوزی لینڈ کو 5میچوں کی سیریز کھیلنے کی پیشکش

پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ نے رواں سال ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، دورے میں کیوی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔پاکستان سے دورے کے فوری بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوجائے گا، اسی بنا پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین ٹی ٹوئنٹی کے بجائے پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ بورڈ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت جاری ہے، آئندہ چند روز کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ آگاہ کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button