Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان کی شطرنج بھی پابندی کی زد میں،فیڈے نے وارننگ لیٹر جاری کردیا

پاکستان سپورٹس بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے بعد اب پاکستان چیس فیڈریشن پر بھی معطلی کے بادل منڈلانے لگے ہیں، جس کی وجہ 8جولائی کو اسلام آباد میں ہونےو الے الیکشن کو روکنے کےلئے ایف آئی اے کی طرف سے فیڈے(فیڈریشن آف انٹرنیشنل چیس) کے مقرر کردہ کمشنر کو گرفتار کرنا اور پھر ان کو رہا کرنا بنا ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستان چیس فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق 8 جون کو ایف آئی اے نے فیڈے کے مقررہ کردہ الیکشن کمشنر محمد سلیم کو جعلی الیکشن کمشنر قرار دے کر گرفتار کرلیا ،ان پر الزام لگایاگیا کہ وہ چیس فیڈریشن کے لیٹر پیڈ کا غلط استعمال کررہے ہیں ان کی گرفتاری کی خبر جیسے پھیلی تو اعلیٰ حکام کو اس سے آگاہ کیا گیا، اور فیڈے کو باضابطہ طور پر بتادیا گیا تاہم اعلیٰ حکام کی مداخلت پر ایف آئی اے نےا پنے الزامات واپس لیتے ہوئے ان کورہا کردیا۔
تاہم فیڈے حکام نے محمد سلیم کی گرفتاری اور رہائی پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ، گزشتہ روز فیڈ ے مینجمنٹ کی طر ف سے جاری ہونےوالے مراسلے میں پاکستانی حکام کو شدید الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے پاکستان چیس فیڈریشن کی معطلی اور پابندی کا عندیہ دے دیا ہے ، جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ہمیں مطلع کیا گیا ہ کہ 8جون کی رات کو الیکشن کمشنر پاکستان چیس فیڈریشن محمد سلیم اختر کو گرفتار کیا گیا اور پھر رہا کردیا گیا اس صورتحال کو بہت سنجیدگی سے لیا گیا ہے ہم پاکستان چیس فیڈریشن کے سابق عہدیدروں کے نااہلی کو برسوں سے جانتے ہیں اوران کو مانیٹر کررہے ہیں ہم پاکستان کے فوجداری سسٹم میں مداخلت کئے بغیر ہمیں اس بات سےزیادہ دلچسپی ہے کہ اس گرفتاری کا تعلق پاکستان چیس فیڈریشن کے الیکشن سے نا ہو اگر ایسا ہوا تویہ یقینا پاکستان چیس فیڈریشن کے لئے بہت افسوس ناک ہوگا، اور پاکستان کی چیس پر برے اثرات پڑیں گے ، پاکستان چیس فیڈریشن کے الیکشن بددستور شیڈول کے مطابق پاکستان میں فیڈے کے آبزور مسٹر جان کوکس کی زیر نگرانی ہوں گے ، انٹرنیشنل چیس فیڈریشن اپنے اس مفاد کو یقینی بناتی ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں اور اس میں شرکت کرنے والے افراد کو الیکشن میں حصہ لینے کی مکمل آزادی ہو، ورنہ ہم الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے ، اور پاکستان چیس فیڈریشن کی فیڈے کی ممبرشپ پر پابندی لگادی جائے گی اور وفاق کی بدترین گورننس اور غیر شفاف الیکشن کے انعقاد پر ہم یہ بڑا قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔اس سلسلے میں پاکستان چیس فیڈریشن کے ترجمان محمد وقار نے تصدیق کی ہے کہ فیڈے نے وارننگ لیٹر جاری کردیاہے جس پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button