Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک سرزمین پارٹی نوجوانوں کو سیاست میں آگے لائے گی: کرامت شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنو بی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی پر طویل عرصہ تک حکمرانی کے باوجود اس کی حالت زار کو نہیں بدل سکی ، الگ صوبے کے قیام کے نام پر سرائیکی خطہ کی پسماندگی کیا دور کرے گی۔ دو فی صد اقتداری طبقہ کا واویلہ کرنے والے آج خود اسی اقتدار ی طبقہ کا حصہ ہیں پہلے وہ پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دینے کے لئے 135ارب روپے کا قوم کو جواب دیں، جو ایم کیو ایم پاکستان نے رشوت کے طور پر لئے ۔
سرائیکی خطہ کی عوام کسی صورت ایسے نودولتیوں کے جھانسوں میں نہیں آئے گی بلکہ وہ خود اپنی کلاس سے ہی پڑھے لکھے ، باصلاحیت نوجوانوں کو انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ایوانوں میں لائے گی، کیونکہ ماضی میں پیپلز پارٹی، (ن) لیگ، ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بائیس کروڑ غریب قوم کو سوائے محرومیوں کے اور کچھ نہیں دیا، اور آج تین سال گزرجانے کے باوجود پی ٹی آئی بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کرغریب عوام کو سوائے سہانے خوابوں کے کچھ نہیں دیا۔ جس کی وجہ سے آج عوام موجودہ حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے اس وقت صرف وصرف واحد سیاسی ، جمہوری جماعت پی ایس پی ہی ہے جس کے قائد مصطفی کمال کی قیادت میں ملک گوناں گوں بحرانوں سے نکل سکتا ہے اور غریب عوام کے مسائل حقیقی معنوں میں حل ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرچکی ہے، بہت جلد تحصیل و ضلع کی سطح پر پی ایس پی ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی، اور آنے والے دنوں میں بلدیاتی و عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button