Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک فوج ملک وقوم کا فخر ہے: کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک وقوم کا فخر ہے، جس سے دنیابھر کی صیہونی قوتیں خوفزدہ ہیں۔
پاک دھرتی اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے پاک فوج کی قربانیاں کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی، 6 ستمبر تاریخی دن ہے جب پاک فوج نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی، دھرتی کے لئے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیرو ہیں ، جس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمہ قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ پاک فوج قدرتی آفات زلزلہ، سیلاب کے دوران بھی ملک وقوم کو مشکلات سے بچانے کے لئے حقیقی معنوں میں کردار ادا کر رہی ہے اور ملک وقوم کے دفاع کے لئے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کر رہی ہے۔
ہم پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور پسماندگان کو صبر کے لئے دعا گو ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button