پرائمری سکولز اساتذہ کی جدید ٹیکنالوجی میں عدم دلچسپی، پیشہ ورانہ تربیت کےلئے بنائی گئی ایپلی کیشن فلاپ

محکمہ سکولز ایک لاکھ 93 ہزار پرائمری اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنےمیں ناکام ہوگیا ، محکمے نےایک لاکھ 93 ہزار پرائمری ٹیچرز کو ایپلی کیشن کے ذریعےایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کا پلان بنایاتھا۔
اساتذہ کی تعلیم و تربیت کیلئے 18 فروری کو ٹیچر سپورٹ پیکیج ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی تھی۔
ٹیچرز فورم پیکیج ایپ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بنائی گئی تھی۔
مگردو ماہ کے نتائج دیکھ کر حکام نے سرپکڑ لئے ، ملتان کے صرف 40فیصد اساتذہ کے اس ایپ کو استعمال کیا لاہور کے صرف 11 فیصد اساتذہ نے ہی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا،ننکانہ صاحب میں سب سے زیادہ 60 فیصد اساتذہ نے ایپلی کیشن سےاستفادہ حاصل کیا،دوسرے نمبر پر پاکپتن اور تیسرے نمبر پر ساہیوال رہا۔منڈی بہاؤالدین ،لاہور،سیالکوٹ اور ڈی جی خان میں ایپ کو سب سے کم استعمال کیا گیا۔
اس صورتحال پر حکام نے سخت نوٹس لےلیا اوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کوروزانہ ایپلی کیشن کےذریعے ٹیچر فورم میٹنگ کا انعقاد کرنے کی ہدایت کی گئی ایپلی کیشن پر ٹیچرز فورم میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر متعلقہ اساتذہ کیخلاف کاروائی کیجائے گی


















