Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ ایم اے/ ایم ایس سی کرنے والے امیدواروں کے لئے خوشخبری

زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے/ ایم ایس سی کمپوزٹ امتحان 2021 کے لئے رجسٹریشن شیڈول جاری کردیا۔
اس سلسلے میں رجسٹرار صہیب راشد خان نے مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے زکریا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے ان کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے، تاہم دوسری یونیورسٹیوں سے گریجویشن کرنے والے امیدوار اپنی رجسٹریشن کرائیں گے۔ جس کےلئے ان کا 2019 تک گریجویشن کا ہونا لازم ہے ۔
شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 13جولائی، ڈبل فیس کےساتھ 30جولائی اور تین گنافیس کے ساتھ 10اگست تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے ۔
امیدواروں کےلئے لازم ہوگا کہ جس یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہو اس کا این او سی بھی ساتھ لگانا ہوگا۔



















