Breaking NewsEducationتازہ ترین
پراجیکٹ ڈائریکٹر مینٹی نینس زکریا یونیورسٹی کی من مرضیاں،ڈیلی ویجز کو مستقل انجینئر پر فوقیت

زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر منٹی نینس نے من مرضی کے نتائج حاصل کرنے کےلئے سب انجینئر کا تبادلہ کردیا۔ پی ڈی منٹی نینس ڈاکٹر اظہر خطاب نے اپنے بندوں کو نوازنے کےلئے پہلے سب انجینئر بلال قریشی کو اسائنمنٹ سے ہٹا کر ایک ڈیلی ویجز کو ایم بی لکھنے پر تعینات کردیا جو خلاف قانون تھا، جس کی پورٹ شائع ہوئی تو اس کا ملبہ بلال قریشی پر ڈال دیا گیا۔
اب راز فاش ہونے کے خوف سے گزشتہ روز اس کا تبادلہ بی ڈی ونگ کردیا اور مراسلہ جاری کردیا کہ اس کی منٹی نینس ڈیپارٹمنٹ کو ضرورت نہیں ہے۔
تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ڈیلی ویجز سب انجینئر سے منصوبے کی جانچ کا منصوبہ ناکام بنائیں اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کریں ۔



















