پریمیئر لیگ فٹبال چیمپین شپ: سوئی نادرن گیس لاہور اور پاکستان ائیر فورس فاتح

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کی میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب بھی دو مزید میچوں کے فیصلے سوئی نادرن گیس لاہور اور پاکستان ائیر فورس فاتح پاکستان نیوی اور سوئی نادرن گیس کراچی کو شکست کا سامنا۔
تفصیل کے مطابق پہلا میچ پاکستان نیوی اور سوئی نادرن گیس لاہور کے مابین ہوا ، جوکہ سخت مقابلے کے بعد لاہور نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، میچ کا واحدگول اسٹرائیکر سدا بہار نے کیا۔
دوسرا میچ ائیر فورس اور سوئی سدرن کراچی کے مابین کھیلا گیا، جو کہ ائیر فورس نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے مجاہد اور صمد خان مدمقابل کی جانب سے وحید نے گول کیا ریفریز احمد روف، احمد روف،ندیم انجم،دلاور خان،ماجد خان،محبوب علی،ابراہیم انصاری،میچ کمشنر شفاعت حبیب اسیسر رانا مشتاق نے میچز کو سپر وائز کیا ۔
مہمانان خصوصی ہاشم راجپوت اور محمد سمیع رسول تھے اس موقع پر میاں جاوید قریشی،رانا باقر علی، عارف محمود،نوید اکرم،چوہدری عبدالشکور گجر،شفقت رحمن،آصف لاہوری ودیگر موجود تھے۔آج شب کے آرایل اور ہما اسلام آباد کے مابین میچ رات 9.30بجے ہوگا۔



















