پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ : کے آر ایل "اون گول” سے ہار گیا

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کی میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب بھی ایک میچ کے آر ایل اور ہما کلب اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا ، جوکہ اسلام آباد کے کھلاڑی نے غلطی سے اپنے ہی گول میں بال ڈال دی۔
ریفریز دلاور خان، ساجد خان، محبوب علی، ندیم بٹ میچ کمشنر شفاعت حبیب اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمان خصوسی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب جاوید اختر انصاری تھے، اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا صورتحال میں شہریوں کو صحت مندانہ تفریح فراہم کرنے میں پی ایف ایف اور ڈی ایف اے ملتان کا اقدام قابل تحسین ہے، صحت مندانہ سرگرمیوں اور گراونڈز آباد کرنا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا وژن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موبائل نے نسل نو کو قابل تلافی نقصان پنچایا ہے یہ کرونا سے بھی بڑی وباء ہے اس وبا نے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان کے ورثا کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔
آج شب دو میچز ہونگے، پہلا رات آٹھ بجے پاکستان آرمی اور سول ایوی ایشن ، دوسرا رات دس بجے مسلم کلب چمن اور سوئی نادرن گیس لاہور کے مابین ہوگا۔



















