پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ : کے آر ایل کا میچ برابر، لائیلپور کی جیت

قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کی میں جاری 13ویں ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم پریمیر لیگ فٹبال چیمپین شپ میں گذشتہ شب بھی دو میچز کھیلے گئے۔
پہلا میچ لائیلپور فٹبال کلب اور کراچی یونائیٹیڈ کے مابین ہوا، جو کہ سخت مقابلے کے بعد لائیلپور کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے محمد سفیان نے گول کیا ۔
دوسرا میچ کے آر ایل اور سو ئی گیس نادرن لاہور کے مابین ہوا، جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔
کے آر ایل کی جانب سے عالمگیر سوئی نادرن کی جانب سے حمد خان نے گول کیا ۔
فیفا ریفریز احمد روف،ماجد خان،عدنان انجم،دلاور خان،محبوب بلوچ،ندیم بٹ میچ کمشنر شفاعت حبیب اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرحیم، ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج تھے ۔
اس موقع پر میاں جاوید قریشی، رانا باقر، نوید اکرم، عارف محمود، شفقت رحمن، آصف لاہوری ودیگر بھی موجود تھے۔



















