Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ پر پولیس تشدد،ٹیچر ز ایسوسی ایشنز سراپا احتجاج

پشاور پولیس کی طرف سے اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے والے یونیورسٹی کے اساتذہ پر تشدد پر ملک بھر کی اساتذہ کی تنظمیں سراپا احتجاج ہیں۔

زکریا یونیورسٹی ملتان کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خاور نوازش نے کہا ہے کہ آج اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ نے ثابت کردیا ہے کہ یہ حکومت اُستاد دشمن اور تعلیم دشمن ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ اور یونیورسٹیوں کی ریسرچ فنڈنگ میں مسلسل کمی سے موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے وعدوں کی پہلے ہی خلاف ورزی کرتی چلی آ رہی تھی پشاور میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وہ اساتذہ جو اپنی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کے جائز حق کے لیے احتجاج کر رہے تھےاُن پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔ ہم جامعہ زکریا کی اساتذہ کمیونٹی کی طرف سے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے اور اُن کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں۔

علاوہ ازیں آل پاکستان یونیورسٹی بی پی ایس فیکلٹی ایسوسی (اپوبٹا) جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کے اساتذہ، انتطامی، اورعملے پر ایک پرمن مظاہرے کے دوران پولیس کے بیہیمانہ تشدد اور بربریت کا شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے. اپو بٹا مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے ہوش کے ناخن لینے کا پرزور مطالبہ کرتی ہے اور اس ظلم اور بربریت میں ملوث پولیس افسران، دیگراہلکاروں، اور افسر شاہی کی فلفور معطلی اور ان پر تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے.اپوبٹا ملک بھر میں تمام تدریس اور انتظامی عملے سے اس ظلم کے خلاف بھرپور احتجاج اور مظلوم اہلکاروں کے ساتھ یکجہتی کی درخواست کرتی ہے. اسی طرح اپبوٹا فوری طور پر ایچ ای ڈی کے نوٹیفیکشنز کی معطلی، ایچ ای ڈی کی یونیورسٹیوں پر اجارہ داری کا خاتمہ، صوبائی ایچ ای سی کا قیام اور بی پی ایس فیکلٹی کے سروس سٹرکچر کی منظوری کا مطالبہ کرتی ہے.

علاوہ ازیں، مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے ایک بار پھر، دیگر تمام مطالبات پر فلفور عمل کرنے اور اساتذہ کا کھو یا ہوا مقام بحال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے.آفیسر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی نے پشاور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی پشاور میں تنخواہ میں اضافے کے سلسلے میں آفیسرز اور ملازمین کا پرامن احتجاج جاری تھا جس پر پولیس کی جانب سے شدید لاٹھی چارج اور تشدد کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button