Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب آرٹس کونسل ملتان کی موسیقی کی کلاس معروف گلوکار نعیم الحسن ببلو کے نام سے موسوم

پنجاب آرٹس کونسل ملتان کی موسیقی کی کلاس کو نامورگلوکارنعیم الحسن ببلو کے نام سے موسوم کردیاگیا۔
اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب نعیم الحسن ببلو میوزک کلاس میں منعقدہوئی جس میں نامور گلوکاروں،موسیقاروں اورفنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پنجاب آرٹس کونسل ملتان کے ڈائریکٹرچوہدری طاہرمحمودنے کہاکہ ملتان آرٹس کونسل فنکاروں،موسیقاروں اورفنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی فلاح وبہبوداوران کے فن کو آگے بڑھانے کے لئے خدمات انجام دیتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ نعیم الحسن ببلو اس خطے کی پہچان تھے۔انہوں نے ملتان میں رہ کر دنیا بھر میں اپنی الگ شناخت بنائی،وہ آرٹس کونسل کی موسیقی کی کلاس سے بھی وابستہ رہے اورنئے لوگوں کو موسیقی کی تربیت دیتے رہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی یاد میں 30جون کو ملتان آرٹس کونسل میں گرینڈمیوزیکل شوہوگاجس میں معروف گلوکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے نامور موسیقار استاد صغیراحمد نے کہاکہ نعیم الحسن ببلو بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے انہوں نے بے پناہ محنت کے ذریعے اپنا مقام بنایا۔
نامور گلوکار عارف خان بابرنے کہاکہ وہ اول و آخر فنکار تھے،فنکاروں سے محبت کرتے تھے وہ جب سٹیج پرآتے تواپنی آوازکے ذریعے سحرطاری کردیتے تھے۔
نامور شاعر قمر رضاشہزادنے کہاکہ شہراپنے فنکاروں کے ذریعے پہچانے جاتے ہیں نعیم الحسن ببلو ملتان کی پہچان تھے۔
تقریب سے معروف گلوکارفیاض بخاری، نعیم الحسن ببلو کے چچا اسلم بلوچ،بھائی احسن بلوچ اوربیٹے علی نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button