Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن اب دے گا اپنے طلبا کو مفت کتابیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں یکساں نصاب کی کتابیں مفت تقسیم کرنےکامنصوبہ،6مئی تک پہلی تاپانچویں جماعت تک کی کتابوں کی ڈیمانڈ بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ترجمان پیف کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت یکساں نصاب کی کتابوں کی اشاعت مکمل ہو چکی ہے، پیف کے پارٹنر سکولوں میں یکساں نصاب کی کتابوں کی مفت تقسیم کی جارہی ہے، پیف نےپارٹنرسکولوں سےپہلی تا پانچویں جماعت تک کی نصابی کتب کی ڈیمانڈ مانگ لی۔

صوبے بھر کے سرکاری کو ہر کلاس کیلئے الگ الگ کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرانا ہوگی۔

پیف کی جانب سے سکولوں کو ہدا یات دی گئیں ہے کہ ہرکلاس میں زیرتعلیم طلبہ کی تعداد کے مطابق مفت کتابیں جاری ہوں گی، چھٹی سےدسویں جماعت تک کی نصابی کتب کی ڈیمانڈ بھی جمع کرانا ہوگی۔

اب پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو صرف یکساں نصاب کی کتب پڑھائی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button