پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انسداد ڈینگی مہم میں سرگرم ہو گیا

ایم ڈی پیف اسد نعیم نے 05جون سے 10جون تک اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن پر سرگرمیاں اپلوڈ نہ کرنے والے 186 سکولو ں کا نوٹس لے لیا ۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر سے ملحقہ 7,349 سکولوں میں سے 7,163سکولوں نے روزانہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن پر ڈینگی سے متعلق حفاظتی اقدامات کو اختیار کرتے ہوئے سرگرمیاں اپلوڈ کیں، تاہم پچھلے چھ دنوں میں 186سکولوں نے کوئی سرگرمی اپلوڈ نہیں کی جس پر ایم ڈی پیف اسد نعیم نے تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پرانسداد ڈینگی فوکل پرسن نے ایم ڈی پیف کو بتایا کہ دی گئی لسٹ میں سیریل نمبر 1سے53تک ا یسے سکول ہیں جنہوں نے اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن پر ایک دن بھی کوئی سرگرمی اپ لو ڈ نہیں کی اور ان سکولوں کی اینٹی ڈینگی مہم میں حصہ نہ لینے پر اپریل اور مئی کی پیمنٹس بھی تا حال رُکی ہوئی ہیں۔
فوکل پرسن نے بتایا کہ ان سکول مالکان کو بذریعہ کالز اینٹی ڈینگی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے اطلاع دے دی گئی ہے۔ بصورت دیگر مہم میں حصہ نہ لینے پر ان پارٹنرسکولوں کی ماہ جون کی پیمنٹس بھی روک لی جائیں گی۔



















