پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پنجاب بھر کے پارٹنر سکولوں کے لیے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کے 26لاکھ بچوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 20جون سے 10جولائی تک لیے جانے کا امکان ہے۔ اس بارکیواے ٹی تمام سکولوں کے تمام بچوں کا لیا جائے گا۔ سکول مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ طلباء کو گھر سے حل کرنے کے لیے مختلف اسائنمنٹس، ورک شیٹس، ہوم ورک اور ٹیسٹ دیں تاکہ وہ آنے والے کیو اے ٹی کے لیے بہتر انداز میں تیاری کر سکیں اور اساتذہ کو تاکید کریں کہ وہ طلباء سے رابطہ میں رہیں اور آن لائن کلاسز کے ذریعے بچوں کو آنے والے ٹیسٹ کے لیے تیار کریں۔
کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے لیے سلیبس پیف کی ویب سائٹ پر فروری 2021میں ہی اپ لوڈکر دیا گیا تھا۔کیو اے ٹی میں اے ایل پی کا٪ 50سلیبس شامل کیا گیا ہے جو کہ کل سلیبس کا 25% بنتاہے۔
کیو اے ٹی میں حسب سابق چار مضامین ریاضی، اردو، جنرل سائنس، اور انگلش شامل ہونگے تاہم کورونا کے پیش نظر انگریزی کے مضامین میں فیل ہونے والے بچوں کا رزلٹ سکول کے مجموعی رزلٹ پر اثر انداز نہیں ہو گا۔
ٹیسٹ اُن بچوں کا لیا جائے گا جو فروری، مارچ 2021میں کی جانے والے SISویری فیکیشن کے دوران ویریفائیڈ پائے گئے۔


















