پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے عہدیداران نے رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور ڈپٹی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مسلم ھائی سکول کلمہ چوک ملتان تعنیاتی پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔
جس کی صدارت رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان نے کی، رانا اسلم انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی ، اور تمام عہدیداران متحد ہو کراساتذہ کے تمام مطالبات و حقوق کو حاصل کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے اور تنظیمی اور اپنے پیشہ وارانہ کارکردگی کو بہترین بنائیں گے۔
تقریب میں راو ساجد مصطفی, ایم ناصر ,محمد یونس خان لودھی,,رانا محمد طارق, راو زوالفقار احمد, میاں عبدالخالق ,حاجی ظفر بھٹہ ,خالد خان , رانا محمد زاہد ,محمد احمد ,چوہدری اکبر ,محمد مشتاق حسین, مختار انصاری, غلام عباس, محمد افنان, شہزاد ظفر, چوہدری فاروق , اسداللہ, محمد صادق, محمد علی و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔



















