پنجاب: بلدیاتی قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے بلدیاتی قانون کا نیا مسودہ تیار کرلیا، مسودہ اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی قانون کا مسودہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد مسودہ قائمہ کمیٹی کو دیا جائے جو ساٹھ روز بعد بل واپس اسمبلی کو بھیجوائے گی۔
حلقہ بندیوں کےلیے کمشنرز الیکشن کمیشن مشترکہ طور پر کام کریں گے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز حلقہ بندیوں سے متعلق تمام تجاویز تیار کریں گے۔
نئے بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد حکومتی بلدیاتی حکومت کے کاموں میں شرکت کرسکے گی جب کہ ترقیاتی بجٹ کی ذمہ داری بلدیاتی حکومت کے سپرد ہوجائے گی۔
تاریخی عمارات، پارکس اور شہر کی خوبصورتی کیلئے انتظامات بھی بلدیاتی حکومت کرے گی اور این جی اوز، کھیل اور ضلعی انتظامیہ کے کیسز کی پیروی بھی بلدیاتی حکومت کے ذمے ہوگی۔
بلدیاتی بل کے مسودے کی منظوری کے بعد قدرتی آفات میں بلدیاتی حکومت صوبائی محکموں سے معاونت کرے گی جب کہ بیواؤں، یتیموں، معذور افراد کی دیکھ بھال بھی بلدیاتی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔
بلدیاتی حکومت سرکاری محکموں سے کام لے گی اور صفائی کی ذمہ دار بھی ہوگی۔



















