Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنجاب بھر میں سپورٹس سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی جانب سے 30 نان باڈی کنٹیکٹ گیمز کی سرگرمیاں شروع کرنے کا مراسلہ جاری۔

ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچنگ پنجاب محمد حفیظ بھٹی کی جانب سے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس آفیسران سمیت سپورٹس فیسیلٹی ایڈمنسٹریٹرز و انچارج صاحبان کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کوچنگ پنجاب محمد حفیظ بھٹی کی جانب سے جاری شدہ مراسلہ میں نان باڈی کنٹیکٹ گیمز کی سرگرمیاں بحال کرنے کے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کے فیصلہ کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کی جانب سے ہدائت کی جاتی ہے کہ سالانہ سپورٹس کینڈر کے مطابق شیڈولڈ سپورٹس سرگرمیوں کو کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے سرانجام دیں۔

مراسلہ میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ 12 عدد باڈی کنٹیکٹ گیمز پر کرونا وائرس کے تدارک اور عدم پھیلاؤ کے پیش نظر پابندی پرقرار رہے گی۔

جن باڈی کنٹیکٹ گیمز پر پابندی برقرار رہے گی ان میں باکسنگ، کراٹے، تیکوانڈو، جوجسٹو، کک باکسنگ، ٹک آف وار (رسہ کشی)، جوڈو، رگبی، ریسلنگ (کشتی)، کبڈی، موائے تھائی اور ووشو شامل ہیں۔

دوسری جانب جن تیس باڈی کنٹیکٹ گیمز کی سرگرمیاں شروع کرنے کا ہدایات نامہ جاری کیا گیا ہے ان میں ہاکی، کرکٹ، آرٹسٹک جمناسٹک، باسکٹ بال، ہینڈ بال، ماونٹین بائیک، رولر سپیڈ سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، ٹریک سائیکلنگ، ٹرائی ٹھلون، واٹر پولو، آرچری( تیر اندازی)، بیڈمنٹن ، ماڈرن پینٹھالون، کراس کنٹری ، فٹ بال، فٹسال، ، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ایتھلیٹکس، بیس بال، روڈ سائیکلنگ، فینسنگ، گالف، روئینگ (کشتی رانی)، شوٹنگ، سکائی جمپنگ، سنوکر اینڈ بلیئرڈز اور سوئمنگ (پیراکی) شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button