Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ۔
پہلا پرچہ 29 جولائی کو ہوگا،پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے ہوں گے۔
تفصیل کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز نے میڑک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے،میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 29 جولائی سے ہوگا،میٹرک کے امتحانات 9 اگست تک جاری رہیں گے۔
دسویں کے امتحان کے پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے ہوں گے،دو شفٹوں میں ہونے والے ان امتحانات کی تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہے ، جبکہ طلباء کی رول نمبر سلپس آئندہ ہفتے سے جاری ہوں گی۔



















