Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے سکولوں میں ویکسینیشن نہ کروانے والے سٹاف کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا فیصلہ

سکولوں کے سربراہوں کو سٹاف کی ویکسنیشن کا سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
جاری مراسلے میں سکول سربراہان کو اساتذہ کے ساتھ تمام سٹاف کی ویکسنیشن کا سرٹیفکیٹ 5 جون تک جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
سکولوں میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کورونا ویکسنیشن کروانے کے پابند ہونگے۔تمام سٹاف کی ویکسنیشن کروانے کی ذمہ داری سکول سربراہان کی ہوگی۔ویکسنیشن کے حوالے سے سکول سربراہان کو 5 جون تکبرپورٹ جمع کروانا ہو گی۔احکامات نہ ماننے والے اساتذہ ونان ٹیچنگ سٹاف کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کیجائے گی۔



















