Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں کو کالجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

نرسنگ ڈپلومہ کی جگہ بی ایس نرسنگ ڈگری متعارف کروانے کے لیے تین ارب کی لاگت سے سہولیات کی فراہمی کی جائیگی ۔
پنجاب بھر کے نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجز میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منصوبے کے تحت صوبے بھر کے نرسنگ سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو پورا کیا جائیگا اور اپگریڈ کیا جائیگا کیونکہ موجودہ جنرل نرسنگ کا ڈپلومہ کرنے والوں کو عالمی معیار کی نرسنگ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے مواقع فراہم نہیں ہوتے۔نرسنگ ڈپلومہ کرنے کے باوجود پاکستانی نرسوں کے پاس بہت کم مواقع ہوتے ہیں کہ وہ ہائر لیول پر ٹریننگ کر سکیں۔نرسنگ کی تعلیم کی بہتری کے لیے ڈپلومہ کی جگہ ڈگری پروگرام متعارف کروایا جائیگا۔موجودہ نرسنگ ڈپلومہ کی جگہ نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ کی ڈگری متعارف کروائی جائیگی تاکہ پاکستانی نرسز عالمی معیار کی نرسنگ ٹریننگز کے لیے بھی اہل ہو سکیں۔پنجاب بھر کے نرسنگ سکول کی اپ گریڈیشن کر کے کالجز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تین سال میں مکمل کیا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button