Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب حکومت کا مزید 15 یونیورسٹیز بنانے کا فیصلہ

بزدار حکومت نے اعلیٰ تعلیم کو عام کرنے کےلئے مختلف اضلاع میں 15 یونیورسٹیز بنانے کافیصلہ کیا ہے۔
ایچ ای سی نے پلان تیار کرلیا ہے، جس کےمطابق یہ یونیورسٹیاں ضلع شیخوپورہ، وہاڑی، قصور، گوجرانوالہ، بہاولنگر، حافظ آباد اور نارووال میں بنائی جائیں گی۔
نئی یونیورسٹیوں پر کل 15 ارب روپے لاگت آئے گی، جبکہ پہلے مرحلے پر 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔



















