Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب حکومت کے تمام ترجمانوں کو فارغ کردیا گیا

پنجاب حکومت کے تمام ترجمانوں کو فارغ کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان پنجاب حکومت کے واحد ترجمان ہوں گے، پہلے سے کام کرنے والے تمام ترجمانوں کے نوٹیفکیشن منسوخ کردئیے گئے۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ترجمان حکومت پنجاب کی ذمہ داری پر اعلیٰ قیادت کامشکور ہوں، وزیراعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کامیابیاں عوام کےسامنےلانامیرابنیادی ایجنڈاہے، بزدارحکومت کیخلاف اپوزیشن کی سازشوں کوبےنقاب کریں گے۔واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب رہ چکے ہیں۔



















