
پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے کم بجٹ ملنے پر دس بیدار ملازمت سے فارغ کر دیئےگئے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آ فس ملتان نے گراؤنڈ،جمنزیم،ای لائبریری،یوتھ دنگل گھر کی دیکھ بھال کے لئے یومیہ اجرت پر 35بیلداربھرتی کئے ہوئے تھے مگر پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے صرف 17بیلداروں کا بجٹ ہی بھیجا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیلداروں کو ماہانہ آ ٹھ ہزار تنخواہ مل رہی تھی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس انتظامیہ نے بجٹ کی کمی کے باعث 10بیلداروں کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور ضرورت مند بیلداروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے فراغت پانے والے ملازمین سالوں سے سپورٹس کی خدمت کر رہے تھے۔


















