Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ اور اپریل میں ہونے کا امکان

وزیراعظم عمران خان نے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔
جو آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان ہوں گے بلدیاتی انتخابات 2مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلےمیں دیہی علاقوں میں ویلج کونسل کےانتخابات ہوں گے ۔شہری علاقوں میں نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات کرائے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے، اور پہلے مرحلے کے بعد تحصیل میئر، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز میئر کا انتخاب ہو گا۔
تحصیل میئر، میٹروپولیٹن کارپوریشنز میئرانتخاب جماعتی بنیادوں پرہوگا۔
سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 30دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائےگی۔



















