Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب میں نکاح خواں ہوں گے اب تعلیم یافتہ

صوبہ پنجاب میں نکاح خواں کو تعلیم اور رجسٹریشن کا پابند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام نکاح خواں کو محکمہ بلدیات میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔
سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ نکاح خواں کی سولہ سالہ ایجوکیشن مقرر کی جائے گی، جس کے بعد نکاح خواں کو محکمہ بلدیات لائسنس جاری کرے گا۔
یہ لائسنس وفاق مدارس کی ڈگری کی بنیاد پر جاری ہوگا, اور نکاح خواں کی وفاقی مدارس میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔


















