Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف محکمہ میں واپس

ویمن یونیورسٹی ملتان سے 56 افراد کو واپس بلایا گیا، سب سے زیادہ لاہور کی تین یونیورسٹیوں میں تعینات تھے جن کی تعداد 139ہے۔

پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج کیڈر کے 1269 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کومحکمہ میں واپس بلالیاہے جس میں 529 ٹیچنگ اور 740 نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے۔

سب سے زیادہ لاہور کی تین یونیورسٹی میں تعینات تھے جن کی تعداد139ہے جو 18 برس سےیونیورسٹیوں میں تعینات ہیں۔

جبکہ دیگر یونیورسٹیوں جن میں جی سی یونیورسٹی فیصل آبادسے 21، ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سے 105، سرگودھا یونیورسٹی سے 41، ویمن یونیورسٹی ملتان سے 56، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ سے 38، صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور سے 36، غازی یونیورسٹی ڈی جی خان سے56 اور گجرات یونیورسٹی سے5اساتذہ کو محکمہ میں واپس بلایا گیاہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکام کاکہنا ہے کہ اگرکوئی یونیورسٹی کسی سٹاف کوملازمت پررکھنا چاہےتوسیلری بجٹ کی ذمہ داری متعلقہ یونیورسٹی پر ہوگی، محکمہ کی جانب سےان اساتذہ کی تنخواہیں یونیورسٹیوں کو ٹرانسفر نہیں کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button