Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے اساتذہ کو نویں اور دسویں محرم کو بھی ڈینگی ایپ پر تصویریں اپ لوڈ کرنے کے احکامات

محکمہ سکولز نے پنجاب کے اساتذہ کو نویں اور دسویں محرم کو بھی ڈینگی ایپ پر تصویریں اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے، یہ احکامات فوکل پرسنز کے ذریعے زبانی دیئے جارہے ہیں۔
حالانکہ ان دو دنوں کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی رہنما رانا قیوم نازش اور ضلعی صدر ملک عبدالغفار نے کہا ہے کہ ایسے غیر دانشمندانہ فیصلوں سے اساتذہ کو ذہنی اذیت کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ ملک بھر میں گزیٹڈ تعطیلات کے موقعہ پر ایسے احکامات سمجھ سے بالاتر ہیں۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے فوکل پرسنز کے ایسے احکامات کو غیر دانش مندانہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



















